اعتماد اور حفاظت

From Meta
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of the page Trust and Safety and the translation is 100% complete.

اصل انگریزی ورژن اور ترجمہ کے مابین کسی معنی میں اختلاف کی صورت میں، اصل انگریزی ورژن کو فوقیت حاصل ہے۔
Other languages:
English • ‎español • ‎italiano • ‎suomi • ‎اردو • ‎বাংলা

اعتماد اور حفاظت میراہیزی لمیٹڈ کا ایک محکمہ ہے جو میراہیزی کے اعتماد کو متاثر کرنے والے یا حفاظتی اہم واقعات ہونے والی رپورٹس/واقعات کے نظم و نسق، جانچ اور جائزہ لینے پر مرکوز ہے۔ اعتماد اور حفاظت کی ٹیم درج ذیل اصولوں پر عمل کرتی ہے:

  • ان واقعات اور حالات کو روکنا جو خدمت کے استعمال کے دوران یا تو میراہیزی پر کسی کے اعتماد یا کسی کی حفاظت پر خطرہ بن سکتے ہیں۔
  • اطلاعات اور شکایات جو کسی اعتماد یا حفاظت کے پہلو میں آتی ہیں، ان کی چھان بین کرنا۔
  • پلیٹ فارم کے کسی بھی صارف کے تجربہ کردہ خطرے کو کم از کم کرنا؛
  • کسی بھی جاری واقعات پر رد عمل کا اظہار کرنا جو کسی بھی پلیٹ فارم کے صارف کے اعتماد یا حفاظت کی خلاف ورزی کرتا ہو، اس نقطہ نظر سے کہ یہ خطرہ کم ھو جائے اور مزید نقصان کو روکا جائے۔

اعتماد اور حفاظت کے خطرات

جب اوپر اعتماد اور حفاظت کے خطرات پر غور کیا جائے تو یہ مفید اور ضروری ہے کہ اس پر غور کیا جاے کہ ہر قسم کے واقعات کس قسم کے ہوتے ہیں:

اعتماد
  • حق اشاعت کی خلاف ورزی۔
  • ہراساں کرنا۔
  • رازداری اور ڈیٹا سے متعلق تحفظات۔
  • تکنیکی سلامتی کے واقعات۔
  • استعمال کی شرائط کی خلاف ورزی۔
حفاظت
  • بچوں کی فحش نگاری۔
  • انتہائی فحش نگاری۔
  • ہراساں کرنا۔
  • رازداری اور ڈیٹا سے متعلق تحفظات۔
  • دہشت گردی سے متعلق جرائم۔
  • استعمال کی شرائط کی خلاف ورزی۔

مذکورہ بالا فہرست مکمل نہیں ہیں اور محض انفارمیشن ٹکڑے کے طور پر کام کرتی ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جبکہ اعتماد اور حفاظت کے مخصوص معاملات موجود ہیں، زیادہ تر پھسلتے پیمانے پر ہیں جہاں اعتماد اور حفاظت دونوں پر اثر ایک دوسرے کے ساتھ اہم ہے۔

رپورٹ کیسے کریں

تمام اطلاعات کو ای میل کے ذریعے ts(at)miraheze.org پر مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ بھیجا جانا چاہئے جس کی اطلاع دی جارہی ہے:

سب
  • شکایت کنندہ کے رابطہ کی تفصیلات۔
  • وکی پر کسی بھی چیز کی لنک سمیت حالات کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات؛
  • معروف/مشتبہ/حملہ آور کی تفصیلات
کاپی رائٹ
  • حق اشاعت کے حامل کون ہے، اس کی تفصیلات، اور ان کے دعوے کا ثبوت (یا عدم اجرا)؛
  • اس میں شامل وکی/کمیونٹی/صارف کے ساتھ کی جانے والی کسی بھی تدارک کی تفصیلات، جہاں یہ لیا گیا تھا، اور نتائج؛
  • اس کاپی رائٹ کے مخصوص دعوے کے دائرہ اختیار کے تحت (یاد رکھیں، ہم برطانیہ کی ایک کمپنی ہیں، لہذا ہم برطانیہ میں پیٹنٹ اور دانشورانہ املاک کے دفتر کے مشورے کی بنا پر عمل کریں گے)۔
فحاشی (بچے اور انتہائی)
  • زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کریں جیسے کہ اسے کسنے اپلوڈ نے کیا، یہ میراہیزی پر کس طرح استعمال ہوا، کتنے عرصے سے یہ میرہیزی وغیرہ پر رہا؛
  • کوئی بھی مزید کارروائی/رپورٹس (جیسے ویکی منتظمین، اسٹیورڈ، وغیرہ کو)؛
دہشتگردی
  • معلوم کردہ تمام معلومات فراہم کی جانی چاہئیں، چاہے وہ رپورٹر اسے معمولی سمجھے۔

یہ بھی دیکھیں